کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس دوبارہ متاثر

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان بھر میں آج دوسرے روز بھی انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل پیدا ہوگیا انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل پیدا ہوگیا ہے موبائل ایپس آئے روز متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یہاں تک کہ ڈاون لوڈنگ سپیڈ بھی انتہائی سست روی کا شکار ہوگئی ہے سے پہلے بھی31 جولائی کو بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل)کا انٹرنیٹ سسٹم ڈان ہونے سے انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی تھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے پی ٹی اے اور متعلقہ حکام اس حوالے سے کوئی بھی واضح وجہ بتانے سے گریزاں ہیں، آئے روز انٹرنیٹ بندش اور اسپیڈ کم ہونے سے صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں