بلوچ قوم ریاستی آلہ کاروں کا سوشل بائیکاٹ کرے، ڈاکٹر ماہ رنگ کی اپیل

پنجگور(یو این اے )پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام استقبالیہ جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت ڈاکٹر ماہ رنگ جب تربت سے پنجگور پہنچیں تو سی پیک روڈ پر واقع دبئی ہوٹل پر ڈاکٹر ماہ رنگ اور ساتھیوں کا شاندار استقبال کیاگیا دبئی ہوٹل پر لوگ صبح دس بجے سے ڈاکٹر ماہ رنگ کے استقبال کے لیے انتظار کرتے رہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت جلسہ عام سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ شاجی صبغت اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ظلم وجبر کے باوجود بلوچ نے ثابت کیا کہ وہ ایک باشعور اور منظم قوم ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں راجی مچی میں شامل لوگ آج یہ عہد کرلیں کہ وہ اپنے شہیدوں کے قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دینگے انہوں نے جلسہ کے شرکا سے مخاطب ہوکر کہا کہ بلوچ قوم ریاستی آلہ کاروں سے سوشل بائیکاٹ کریں جو لوگ معمولی فائدے کے لیے قوم کا نقصان کرتے ہیں وہ ہم سے نہیں ہوسکتے ہیں بلوچ کی اپنی ایک تاریخ ہے بلوچ نے کھبی بھی اپنوں سے داغا نہیں کی بلکہ ہمیشہ روایتوں کا پاس رکھا مگر بدقسمتی آجکل بلوچ ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے وقت وحالات بلوچ قوم سے تقاضا کررہے ہیں کہ وہ باہم ایک ہوجائیں اور اپنے بدخواہوں کی پہچان کریں ریاست مختلف طریقوں سے ہم میں تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہد پرامن ہے جسکا مقصد بلوچ نسل کشی کو روکنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ سرزمین کو رکھنے کے لیے ہمیں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنے بچوں کو تعلیم دلانا ہوگا ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ سرزمین کا تحفظ کے لیے بلوچ راجی مچی جہدوجہد کررہی ہے بلوچ قوم کے پیر وجوان مرد وزن کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلوچ کوڈ کا پاس رکھیں اور سرزمین کی خاطر اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں ریاست اتنی بوکھلاہٹ کا شکار وہ بلوچ قوم کی ایکچی کو برداشت نہیں کرسکتا ہے انہوں نے جبر ظلم کی اتنی تاریخ رقم کی ہے وہ نہ خواتین کی عزت کی ہے اور نہ بودھوں بچوں کو اپنی جبر سے محفوظ رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں