کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس حادثہ کا شکار، ٹرین پٹری سے اتر گئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ریلوے کی کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس جیکب آباد کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی، ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ جعفر ایکسپریس 39 اپ کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔ جیکب آباد ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے کچھ دیر بعد پیچوہو گیٹ کے قریب حادثہ پیش آیا۔حکام کے مطابق جعفر آباد ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پٹری سے اترنے سے ریلوے کے شیڈول میں خلل پڑا ہے، 146 ڈاؤن کو جیکب آباد میں روک لیا گیا ہے۔ ریلوے حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں تاکہ پٹری سے اترنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا سکے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
Load/Hide Comments