بلوچستان بھر میں گرمی کی لہر برقرار، بیشتر اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش

کوئٹہ (آن لائن) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آج بروز اتوار صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم بارکھان، موسی خیل، ژوب، کوہلو، لورالائی، سبی،خضدار اور لسبیلہ میں بعض مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم ژوب، موسی خیل، بارکھان، کوہلو، لورالائی، زیارت، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، قلات، آواران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواں/آندھی کا امکان ہے۔ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 05ملی میٹر، لسبیلہ( ٹریس) میں بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ، دالبندین میں 43، سبی میں 42، کوئٹہ میں 38، ژوب میں37 اور پنجگور، لسبیلہ میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں