بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی پر خضدار میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس

خضدار (بیورو رپورٹ) نیشنل پارٹی تحصیل خضدار کے زیر اہتمام بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا تعزیتی ریفرنس کے اجلاس کی صدارت نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر نادر بلوچ نے کی اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے انسانی حقوق میر شاوس بزنجو تھے اجلاس سے مرکزی رہنماسابق میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری برائے ادب و ثقافت میر اشرف علی مینگل بطوراعزازی مہمان شریک ہوئے اجلاس کی کاروائی تحصیل خضدار کے جنرل سیکرٹری کریم بلوچ نے چلائی پروگرام کا آغاز باقائدہ طور پرتلاوت کلام پاک سے شروع کی گئی جس کی سعادت ماما نور بخش نے حاصل کی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے پوری زندگی بلوچ قوم کے محکومی کے خلاف انکے آسودگی قومی بقا کے خاطر وقف کی، مقررین نے کہا کہ بلوچ قوم کے ساتھ دیگر محکوم پسماندہ طبقات کے لیے بھی عمر بھر جدوجہد کرتے رہے اور آئین اور جمہوریت کی بالادستی کےلئے اور ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے بابائے میر غوث بخش بزنجو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ان کے نظریہ فلسفہ سوچ فکر پر نیشنل پارٹی کے ہر کارکن عمل پیرا ہو تعزیتی ریفرنس میں موجود نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار خضدار کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے تعزیتی ریفرنس میں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو میر جمہوریت میر حاصل بزنجو سمیت دیگر مرحومین کے مغفرت کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں