منگچر، سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والے ٹرالر پر حملہ

منگچر(صباح نیوز)قلات کے علاقے منگچر میں سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والی ٹرالر گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے گاڑی کے ٹائر پھاڑ دیئے تفصیلات کے مطابق منگچر کمپلیکس ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹریلر کے ٹائر برسٹ کردیے ۔ زرائع کا کہنا تھا کہ کچھ گولیاں گاڑی کے شیشے اور باڈی میں بھی لگے تاہم ڈرائیور کو اتار لیا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق گاڑی کراچی سے سیندک جارہی تھی اس کو نشانہ بنایا گیا۔مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں