ناقدین اپنی زبانوں سے ہمارے کاموں کی تعریفیں کرتے ہیں، پشتونخوامیپ

کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ پانی قدرت کی نعمتوں میں سب سے انمول تحفہ ہے ہمیں پانی کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم اتحاد کالونی کلی صدوزی میں نئے ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ مسلم اتحاد کالونی کلی صدوزئی کے مکینوں پانی کا دیرینہ مسئلہ تھا اور اہل علاقہ دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے کے ساتھ ساتھ ٹینکرز سے پانی منگوانے پر مجبور تھے۔ اس سلسلے میں انہوں حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کو آگاہ کیا اور ان کی محنت وکاوشوں اور فنڈز سے علاقے کیلئے واٹر سپلائی منظور کی گئی جس کا آج انہوں نے باقاعدہ افتتاح بھی کردیا ہم اہل علاقہ اور یہ تمام اجتماع رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں پانی کی فراہمی کیلئے انتہائی اہم اقدام اٹھا کر ہمارے دل جیت لیئے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہمہ وقت عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے اور بلا رنگ نسل زبان فرقہ ومذہب عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے انہوں نے کہا کہ پانی قدرت کی نعمتوں میں سے ایک انمول تحفہ ہے اسے کے ضیاع کو روکنے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا پانی کا ایک ایک قطرہ ہمارے اور ہمارے نسل کیلئے انتہائی قیمتی ہے۔ زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کیلئے پارٹی نے دو ڈیمز حلقے میں تعمیر کیئے اور ان ڈیمز کی تعمیر پر شور مچانے والے بھی آج اسی ڈیمز اور واٹر سپلائی اسکیمات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ آج وہ لوگ جو تنقید کیا کرتے تھے آج ان کے زبانوں سے بھی ہمارے کاموں کی تعریفیں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ عوام کی انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی خدمت کو ترجیح دی اور آئندہ بھی عوام کی خدمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ اس کیلئے اقدامات کیئے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں