کوئٹہ لیاقت بازار میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار چائنہ مارکیٹ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، اطلاع کے مطابق کوئٹہ میں لیاقت بازار چائنہ مارکیٹ میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، انتخاب کی خبر کے مطابق حملہ آور ایک دکان میں دستی بم پھنک کر فرار ہو گئے، دستی بم کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغآز کر دیا اور ناکا بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


