جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی تھی، خواجہ آصف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء لگانےکی دھمکی دی تھی۔وزیردفاع خواجہ آصف نے یہ بات نجی نیوزکوایک انٹرویو کے دوران میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء کی بات اکیلے ان کے سامنے ہی نہیں بلکہ مجمع کے بیچ میں بھی کی تھی۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے احتساب کے حوالے سے پوچھے گئے ایک جواب میں خواجہ آصف نےکہا کہ وہ کون ہوتے ہیں باجوہ کا احتساب کرنے والے۔
Load/Hide Comments


