یورپی ممالک میں ہزاروں پاکستانیوں نے پناہ لی ہوئی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے اس معجزے پر حیران ہوں ،پہلی مرتبہ ایسی چیزیں ہوئی ہیں ،پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میں بھی جنرل( ر) فیض حمید کے متاثرین میں شامل تھا،جنرل فیض نے مجھ سے زیادتی پر اکتوبر کے وسط میں معافی مانگی تھی،ان کا مزیدکہنا تھا کہ اللہ کرے ہم بطور قوم سیدھے راستے پر چلیں ،غلط چیزوں کے ہمیشہ سے خلاف ہوں انہیں کنٹرول کیا جانا چاہئے ،گندی سیاست نے اس ملک کا برا حال کردیا ہے ،ملک میں دھرنوں اور گندی سیاست کے نتیجہ میں دنیا کی 24 ویں معیشت 47 نمبر پر آگئی ،ہم نے بھاری قیمت چکائی اور اب بھی بھگت رہے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ سینیٹ کا جوائنٹ سیکرٹری آئی پی یو کے دورے کے دوران اہلخانہ ساتھ لے کر گیا،جوائنٹ سیکرٹری کی بیوی اور چار بچوں نے سیاسی پناہ لی،پارلیمنٹ کے افسران کو آئندہ ویزہ کے حوالے سے دفترخارجہ کوئی سہولت فراہم نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں