روزنامہ انتخاب کے اشتہارات کی بندش پارٹی کے شایان شان نہیں، پیپلز پارٹی بلوچستان

کوئٹہ (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے روزنامہ انتخاب کے سرکاری اشتہارات بند کر دیئے ہیں جو افسوسناک و تشویشناک عمل ہے جسکی پاکستان پیپلز بلوچستان شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اس طرح کا عمل فوجی ڈکیٹیٹر مشرف کے دور میں بھی نہ ہوا جس طرح اب کی صوبائی حکومت کر رہی ہے ایک جمہوری حکومت کے دور صحافت پر قدغن لگانا انتہائی قابل مذمت ہے اشتہارات کی بندش پارٹی کے شایان شان نہیں ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام روزنامہ انتخاب کو سرکاری اشتہارات جاری کئے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں