بھارتی شہر اودے پور میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے، گھروں اورمساجد پر حملے

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی شہر اودے پور میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اودے پور میں نابالغ مسلمان طالب علم کو اس کے والد کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے مسلمان طالب علم کا گھر غیر قانونی قراردے کر گرا دیا ہے۔دو روز قبل سرکاری اسکول کی دسویں جماعت کے طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔طالب علموں کے اس جھگڑے کے بعد شہر بھر میں فسادات پھوٹ پڑے ۔ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مساجد پر حملے کیے ہیں۔اودے پور شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے، دفعہ 144 نافذ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں