پاکستان سے قادیانیت کا جنازہ نکال دیا جائیگا، چیف جسٹس اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، جے یو آئی
کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے گزشتہ روز مختلف یونٹوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 7ستمبر مینار پاکستان لاہور میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی میں جے یوآئی ضلع کوئٹہ بھرپور شرکت کرکے قادیانیت کی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی ۔ ضروری ہے کہ چیف جسٹس قادیانیت کے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے ملک کی اساس کا خیال رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر ملک بھر سے لاکھوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم شرکت کر کے اس بات کا ثبوت دیں گے کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کسی قسم کی کوئی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے د یں گے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت گولڈن جوبلی پر جوش انداز میں منایا جائے گا۔ جس میں مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ سمیت دیگر قائدین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور پاکستان سے ہمیشہ کیلئے قادیانیت کا جنازہ نکال دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان میں 7ستمبر کو عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے اور ختم نبوت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کرنے کا عہد کریں گے کیوں کہ اسی دن ختم نبوت کے باغیوں کے خلاف عاشقان مصطفی ؓ نے عظیم کامیابی حاصل کی تھی آج پھر وطن عزیزاور عقیدہ ختم نبوت کی عزت پر سب کچھ قربان کر دینے کے عہد کو تازہ کرنے کی ضرورت ہے۔ زندہ قومیں اس طرح کے تاریخ ساز اور تابناک ایام و لمحات کو نہ صرف یاد رکھتی ہیں، بلکہ زندہ بھی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنان ہمیشہ کی طرح قائد کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت شریک ہوں گے ۔


