15ہزار سے زائد پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے

تفتان(یو این اے )ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ صفر کے آغاز سے اب تک 15 ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیںاس سال زائرین کو درپیش مشکلات ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرحمتی نے کہا کہ آئندہ چند روز میں زائرین کی آمد میں مزید 20ہزار اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہےمرحمتی نے مزید کہا کہ ہم نے گذشتہ سال کی نسبت زائرین کی دوگنی تعداد کے لئے سہولیات کا انتظام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں