چین میں 61نئے کورونا کیسز رپورٹ:ملک میں خوف کی فضاء قائم
بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 61 نئے کیسز ریکارڈ سامنے آنے پر ملک میں خوف وہراس کی فضاء ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے 61 نئے کیسز سامنے آئے ہیں چینی محکمہ صحت نے چین میں 61 نئے COVID-19 کیسز کی تصدیق کی ہے جن میں 4 کیسسز بیرون ملک سے اور 57 مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی طور پر منتقل ہونے والے 57 کیسوں میں سے21 سنکیانگ ییگور خطے میں، 14 صوبہ لیاؤننگ میں اور 2صوبہ جیلین میں رپورٹ ہوئے
Load/Hide Comments


