بھارت کی جانب سے ویزا جاری نہ ہونے پر پاکستان کی اسنوکر ٹیم ایونٹ میں شرکت سے محروم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) بھارت کی جانب سے ویزا جاری نہ ہونے پر پاکستان کی اسنوکر ٹیم ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم رہ گئی۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے اس صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے اہم موقع ضائع ہونے پر گہری مایوسی کا اظہار کیا۔ ایونٹ کیلئے پاکستانی دستے میں پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر اے شیخ، ریفری نوید کپاڈیہ اور تین کھلاڑی احسن رمضان، محمد حسنین اختر اور محمد حمزہ الیاس شامل تھے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلور میں آج سے ہونے والے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 اور انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے پاکستانی دستے کو شرکت کی اجازت مل چکی تھی تاہم بھارتی حکام نے پاکستان ٹیم کیلئے کلیئرنس جاری نہیں کی۔
Load/Hide Comments