علیمہ اور رﺅف حسن میں واٹس ایپ پیغامات، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد (آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رو¿ف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ،تحریک انصاف ذرائع کے مطابق 23 جون 2023 ءکو بذریعہ واٹس ایپ پیغام میں علیمہ خان نے رو¿ف حسن کو بشریٰ بی بی سے منسوب ایک پیغام بھیجاہے جس میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات اور رونے کے واقعہ کی روداد بیان کی گئی علیمہ خان نے اس پیغام پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے رو¿ف حسن کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ بشریٰ بی بی کا یہ پیغام احمقانہ ہے، بشریٰ بی بی کا یہ ڈس انفارمیشن سیل لوگوں کو اکسا رہا ہے،علیمہ خان نے رو¿ف حسن کو خاص ہدایات دیں کہ اس پیغام کی تشہیر نہ کی جائے، بانی پی ٹی آئی کی ایسی کوئی بات بشریٰ بی بی سے نہیں ہوئی،علیمہ خان نے بشریٰ بی بی سے منسوب جو پیغام رو¿ف حسن کو بھیجا اس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے احوال کا حوالہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں