اورماڑہ، زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے11افراد جاں بحق،23زخمی
اورماڑہ (نمائندہ انتخاب)اورماڑہ بزی ٹاپ پر ایران سے پنجاب جانیوالی زائرین کی کوچ کھائی میں جا گری 11 افراد جاں بحق 22 زخمی، حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، کوسٹل ہائی وے پولیس اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً 7:45 منٹ کے قریب ایران سے پنجاب جانیوالی کوچ نمبرjc4515 بزی ٹاپ پر بھگوان موڑ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری،کوچ میں سوار شانی ولد منیر علی، حسین ولد طالب علی، شفیق ولد بابا چھوٹا، ارمان علی ولد پرویز، زوار کاظم ولد نامعلوم، ساکنان گوجرانولہ سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں کو اوتھل ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے بعد ازاں کراچی منتقل کر دیا گیا، کوچ میں 70 زائرین سوار تھے جو ایران سے گجرانوالہ جا رہے تھے، حادثے کے بعد زائرین کئی گھنٹے تک کوچ میں پھنسے رہے جنہیں کوسٹل ہائی وے پولیس کے اہلکاروں نے نکال کر ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کر دیا۔


