حکومت جھوٹ پر چل رہی ہے، ڈنڈے سے جانور قابو آتے ہیں، انسان نہیں، عمران خان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ساری حکومت جھوٹ پر چل رہی ہے، میں ان کی خبر تک نہیں پڑتا، میرا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوگی تو صرف ملک، آئین کے لیے ہوگی۔بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ واحد ٹیم سپورٹ ہے جو پاکستان میں ٹی وی پر دیکھی جاتی ہے تاہم یہ ایک سفارشی کو لے کر آئے جس نے کرکٹ تباہ کردی، اس کے پیچھے طاقتور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں ہم پہلی چار اور ٹی20 کی 8 ٹیموں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ محسن نقوی کی سرجری کے بعد ہم بنگلہ دیش سے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ہار گے۔انہوںنے کہاکہ اڑھائی سال قبل ہماری ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی لیکن اڑھائی سال میں ایسا کیا ہوا کہ اتنے نیچے گے آج بنگلہ دیش سے بھی ہار گے، یہ سارا نزلہ ایک ادارے پر گر رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کی قابلیت کیا ہے، یہ 2008 کا نیب زدہ اور سفارشی ہے، کرکٹ یہ تباہ کرچکا ہے، 5 ملین ڈالر مالیت پراپرٹی دبئی میں بیوی کے نام پر ہے، یہ گندم اسکینڈل میں ملوث ہے، ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کروایا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہیں، ہر روز خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں، پنجاب میں چوری، ڈکیتی اور پولیس ملازمین کو شہید کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ دوسری جانب فارم 47 کی حکومت مسلط کردی گئی، اس کا نزلہ بھی ایک خاص ادارے پر گررہا ہے، یہ اصلاحات نہیں کرسکے، نہ خرچ کم کیے اور نہ آمدن بڑھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں