مکران میڈیکل کالج کو ریسرچ کامرکز بنانے کی طرف بھرپور توجہ دی جائے: دوستین جمالدینی

تربت (نمائندہ انتخاب) سیکرٹری صحت بلوچستان میر دوستین جمالدینی نے کہاہے کہ مکران میڈیکل کالج کو میڈیکل کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ریسرچ کامرکز بنانے کی طرف بھرپور توجہ دی جائے،اسے اعلیٰ تحقیقی ادارہ بنانے کیلئے ابھی سے بنیاد مضبوط اور صحیح رکھی جائے، ریسرچ سینٹر اور سینٹرآف ایکسیلنس اور پولی کلینک کے قیام کیلئے ابھی سے پلان تیارکی جائے تب جاکر مستقبل تابناک ہوگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے مکران میڈیکل کالج کی نئی زیرتکمیل بلڈنگ کے تفصیلی معائنہ کے اختتام پربریفنگ کے دوران کیا، اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئرمنیر احمدبلوچ نے انہیں تفصیل سے بریفنگ دی، اس موقع پر پرنسپل مکران میڈیکل کالج پروفیسر سیدعبدالرؤف شاہ، وائس پرنسپل ڈاکٹر اسلم آزار، پی ایس ٹو سیکرٹری صحت شوکت زہری، ڈپٹی ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ،ڈپٹی پی ڈی قاسم گچکی، ایس ڈی او ارشادپرواز ودیگر موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں