الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی 34 نوشکی کیخلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کر دی

کوئٹہ ( آئی این پی )بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل ون نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 34نوشکی سے کامیاب امیدوار میر غلام دستگیر بادینی کی کا میابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری قانونی سقم اور نقائص کی بنیاد پر خارج کر دی ہے۔درخواست گزاربلو چستان نیشنل پا رٹی کے محمد رحیم مینگل کی جانب سے جمیل احمد بابئی ایڈووکیٹ ، جمعیت علما ء اسلام کے حلقے سے کا میاب امیدوار میر غلام دستگیر بادینی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ، عدنان اعجاز ایڈووکیٹ اور خلیل الرحمن ایڈووکیٹ جبکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے عذرداری کی پیروی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نصرت بلوچ نیعذرداری کی پیروی کی ۔الیکشن ٹریبو نل ون کے جج نے گزشتہ سما عت کے موقع پر فریقین کے وکلا ء کے دلا ئل مکمل ہو نے پرمذکو رہ عذرداری پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سنا تے ہوئے ٹریبو نل کے جج نے مذکو رہ انتخابی عذرداری کو گواہان کے بیانات ،ریکارڈ کی جانچ پڑتال ،الیکشن پٹیشن الیکشن ایکٹ 2017کے دفعہ 144(4)کے تحت کہیں سے بھی تصدیق شدہ نہ ہونے اور دیگر قانونی سقم و نقائص کی بنا ء پرخارج کر نے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں