پشین، مغوی نوجوان پہاڑی علاقے سے بازیاب

پشین: تحصیل برشورتوبہ کاکڑی سے اغوا کیا گیا مغوی خالد خان کو بوستان لیویز اہلکاروں نے بوستان کے پہاڑیوں سے برآمدکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح بوستان لیویز تھانہ اور چوکل چوکی بوستان کو اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مغوی خالد خان کو ریسکیو کر کے ضروری کاروائی کیلئے لیویز تھانہ بوستان منتقل کر دیا۔مغوی کے مطابق کل رات کو اغوا کاروں نے ہاتھ پاوں باندھ کرچھوڑ دیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو تحصیل برشور توبہ کاکڑی کلی چنار سے اسلحہ کے زور پر نقاب پوش افراد نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی پشین کے ضلعی کمیٹی ممبر اور انجمن تاجران ودکانداران ضلع پشین کے صدر نصیب اللہ کلیوال کاکڑ اوران کے کزن خالد خان کوایک فورنر گاڑی سمیت اغواکرلیاتھانصیب اللہ کلیوال کاکڑ کو اغواکاروں نے تین دن قبل شدید زخمی حالت میں توبہ کاکڑی کلی گھلی میں پھینک دیاتھا خالد خان اور فورنر گاڑی کو اغواکرکے فرار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں