سردار اختر مینگل کا مستعفی ہو نا بری خبر ، وہ جزباتی سیاست نہ کریں ،سردار یعقو ب خان نا صر
لور الا ئی( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مر کزی رہنما رکن قو می اسمبلی سردار یعقو ب خان نا صر نے میڈیاسے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بی این پی (مینگل ) کے سربر اہ سردار اختر جا ن مینگل کا قو می اسمبلی سے مستعفی ہو نا ہمارے لئے ایک بری خبر ہے وہ ایک منجھے ہو ئے سیا ستد ان ہیںانکی ملک صوبے اور بلو چ عوام کے لئے بڑی خدمات ہیں ہمیں انکی محب وطنی پر فخر ہے وہ جزباتی سیاست نہ کریں ہماری پارٹی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار اختر مینگل سے ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں اور انکے تمام جائز مطالبات کو سنجیدگی اور غور سے سنا ہے ہم انکی تشویش سے آگاہ ہیں اور ان سے رابطے میں ہیں ہم انکے بلوچستان کے حوالے سے جو بھی مطالبات ہونگے اسپر جلد غور کرنے کے علاوہ وزیر اعظم نے فوری طور پر انکے ساتھ میٹنگ بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے پارٹی کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتووں نے ان سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے اپنے فیصلہ کو واپس لینے کی اپیل کی ہے ہم آئین پاکستان کے تحت تمام جائز مطالبات کو من وعن تسلیم کرنے کو تیار اور انکو اعتماد میں لیکر انکے شکایات کو دور کرینگے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہر اقدام کیا جا ئے گئے پا کستان مسلم لیگ( ن) تمام سیاسی جماعتوں سے مفاہمت اور بات چیت کرنے کی قا?ل ہے


