الیکشن ٹریبونل نےحلقہ پی بی 35 سوراب کیخلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کر دی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جناب جج جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے حلقہ پی بی-35 سوراب سے کامیاب امیدوار میر ظفر اللہ زہری کی خلاف میر نعمت اللہ زہری کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کیس صادق و امین نہ ہونے کی بابت کوئی شہادت ریکارڈ پر نہ لانے کی بنیاد پر خارج کر دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نمبر ون نے حلقہ پی بی-35 سوراب سے میر ظفر اللہ زہری کیخلاف میر نعمت اللہ زہری کی جانب سے انتخابی عذرداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، حکم کے مطابق فریقین کے دعویٰ اور شہادتوں کو پرکھنے اور مشاہدہ کرنے کے بعد معزز ٹریبونل اس نتیجے پر پہنچا کہ مدعی کی جانب سے میر ظفر اللہ کے خلاف صادق و امین نہ ہونے کی بابت کوئی شہادت ریکارڈ پر نہ لانے کی بناءپر میر نعمت اللہ زہری کی جانب سے دائر کردہ انتخابی عذرداری کیس خارج کردیا۔مدعی کی جانب سے کیس کی پیروی نادر چھلگری، بلال محسن اور شبیر احمد شیرانی، ایڈوکیٹ نے جبکہ میر ظفر اللہ زہری کی جانب سے امان اللہ کنرانی، ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ جبکہ حکومت بلوچستان کی نمائندگی نصرت بلوچ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں