مسخ شدہ لاشوں کا ملنا اوران کو شناخت کے بغیر دفنانا بہت بڑا انسانی المیہ ہے،نصر اللہ بلوچ
کوئٹہ(یو این اے )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصر اللہ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسخ شدہ لاشوں کا ملنا، انہیں شناخت کے زرئع استعمال کیے بغیر دفنانا ایک بہت بڑا انسانی المیہ ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسخ شدہ لاشوں کے شناخت کے تمام زراِئع استعمال کیے جائے تاکہ لاش لواحقین تک پہنچ سکے وہ اپنے پیارے کو عزت و احترام کے ساتھ دفنائے اور انہیں زندگی بھر کی اذیت سے نجات مل سکے دوسری جانب بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کےسامنے 5577 واں روز جاری ہے۔
Load/Hide Comments