پیٹرول کی قیمت میں 10 ، ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں