پنجگور ٹیچنگ اسپتال کا ڈائیلاسز کا شعبہ بند ،گردوں کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پنجگور ( نامہ نگار)پنجگور ٹیچنگ اسپتال کا ڈائیلاسز کا شعبہ بند گردوں کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے ڈائیلاسز سینٹر کی بندش پر اظہار مذمت تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں ڈائیلاسز سینٹر جو ڈائیلاسز یونٹ بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر شوکت علی بلوچ کی کوششوں سے لگا تھا اور اس سے گردوں کے مریض استفادہ بھی کررہے تھے اور خاص کر وہ مریض جو مالی استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے کراچی کوئٹہ نہیں جاسکتے تھے ان کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں تھا مگر بدقسمتی سے اب یہ یونٹ بند ہوچکا ہے جس سے ڈائیلاسز کے مریض بدترین مشکلات سے گزررہے ہیں مشکلات کے شکار مریض اور انکے لواحقین نے ڈائیلاسز یونٹ کی بندش پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر شوکت بلوچ نے پنجگور جیسے پسماندہ علاقے میں جو نیک کام کا آغاز کرکے دکھی لوگوں کو ریلیف دیا دلایا وہیں محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی عدم توجہی سے ایک فعال یونٹ بند ہوچکا ہے اور عام شہری ایک بار پھر کراچی کوئیٹہ کا رخ کرنے پر مجبور ہیں جبکہ غریب مریض دوسرے شہریوں میں نہیں جاسکتے یونٹ کا بند ہونا آیک جواب طلب مسلہ ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے ذمے داران بہتر جواب دے سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں