تین ناخلف بیٹوں نے باپ کو گولیاں مار کر قتل کردیا

فیصل آباد(آئی این پی )فیصل آباد میں تین ناخلف بیٹوں نے باپ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ورثا کے مطابق مقتول نے زمین فروخت کرکے پانچ کروڑ روپے بیٹوں میں تقسیم کیے،جس کے بعد والد بوجھ لگنے لگا تو گھر سے نکالنے کے لیے تلخ کلامی کے بعد موت کے گھاٹ اتاردیا۔مدینہ ٹان میں والدکوگولیاں مارنےکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بدبخت بیٹا والد کو موٹرسائیکل سے گرنے کے بعد بھی گولیاں مارتا رہا۔داماد کا کہنا ہےکہ بیٹوں پراس سےقبل بھی والد اور والدہ سے مارپیٹ کے 2مقدمات درج ہیں،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں