سمی دین بلوچ کو اومان جانے سے روک دیا گیا ،نام ای سی ایل میں شامل
کراچی (انتخاب نیوز)سمی دین بلوچ کو اومان جانے سے روک دیا گیا ،نام ایی سی ایل میں شامل ، تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی کارکن سمی دین بلوچ کو اومان جانے سے قبل کراچی ائیر پورٹ پر روک دیا گیا ۔سمی دین بلوچ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے انھیں کراچی ائیرپورٹ سے مسقط اومان جانے سے روک دیا ہے اور انھیں زبانی بتایا گیا ہے کہ انکا نام ECL میں ہے جبکہ تحریری طور پر ان کو نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے حولاے سے نہیں دیکھایا گیا ہے جبکہ چار گھنٹوں سے اسے ایک کمرے میں بیٹھا کر پاسپورٹ بھی واپس نہیں کیا جا رہا ہے ۔