ارشد شریف کے قتل سے پہلے عمران خان کو معلوم تھا کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے، فیصل واوڈا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اینکر پرسن اور صحافی ارشد شریف کے قتل سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو معلوم تھا کہ کچھ بڑا ہونے جارہا ہے۔نجی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل سے پہلے عمران خان کو معلوم تھا کہ کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے فیصل واوڈا نے عمران خان کی ایک آڈیو کلپ پروگرام میں چلوانے کے لیے حامد میر کو بھیجی ہے جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں احتجاج کا 30 اکتوبر کو یا پھر اتوار کو اعلان کروں گا۔
Load/Hide Comments


