رونالڈو کے اعزاز میں پرتگال کا 7 یورو کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں ان کے آبائی وطن پرتگال نے 7 یورو کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر ان کی تصویر چسپاں ہو گی۔پرتگال کے لیے انٹرنیشنل مقابلوں میں 130 گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ یورو 2016 جیتنے والے رونالڈو کے اعزاز میں ان کے ملک نے خصوصی سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے 39سالہ رونالڈو نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے یوئیفا نیشنز لیگ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 900واں گول اسکور کیا تھاچار مرتبہ یورپیئن گولڈن شو جیتنے والے سپر اسٹار کے اعزاز میں 7 یورو کا خصوصی سکہ جاری کیا جائے گا اور اس پر ایک طرف ان کا خاکہ اور دوسری جانب ’سی آر7‘ کندا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں