الیکشن ٹربیونل، حلقہ پی بی 44 انتخابی عذرداری کا فیصلہ محفوظ کر لیا
کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے حلقہ پی بی44انتخابی عذرداری درخواست کی سماعت پی بی 44 کوئٹہ کا فیصلہ محفوظ کر لیانیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی میر عطا محمد بنگلزئی کے وکیل ایڈووکیٹ نادر چھلگری کی جانب سے دلائل پیش کیے گئے پی بی 44 سے کامیاب امیدوار رکن اسمبلی میر عبید گورگیج کی جانب سے ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی کی جانب دلائل پیش کیے گئے۔ دیگر وکلا ایڈووکیٹ محمد راشد ایوب، ایڈووکیٹ بلال محسن ، شبیر احمد شیرانی ایڈووکیٹ قاضی نجیب الرحمن ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے بحث مکمل الیکشن ٹریبونل کے معزز جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے پی بی 44 کوئٹہ کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Load/Hide Comments


