آسان ہدف کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد بزدل ہے ، سرفرازبگٹی

کو ئٹہ ( ای این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سرفراز بگٹی کے مطابق دہشت گرد بزدل ہیں جو سوفٹ ٹارگٹ کی تلاش میں رہتے ہیں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی اور صوبائی حکومت اپنے سیکورٹی اداروں اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا مکمل خاتمہ کرے گی وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی پولیس اہلکار اور شہریوں کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں