کراچی میں گولڈ میڈلسٹ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم خضدار سے گرفتار
خضدار(بیورورپورٹ)گولڈ میڈلسٹ انجنیئرکراچی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم خضدار پولیس کے ہتھے چڑگیا۔ خضدار پولیس عوام کی تحفظ کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے ملزم کی گرفتاری سے پولیس کی مورال بلندہوئی ہے یہ وردی عوام کےتحفظ کیلئے پہنی ہوئی ہےپولیس عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہےخضدار پولیس جرائم پیشہ عناصر سے ہمیشہ پنجہ آزماہیں اور خطرناک قاتل کوگرفتار کرلی ہے یہ خوش آئندہ بات ہے ان خیالات کااظہار سینیئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس خضدار عبدالعزیز جکھرانی اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ایس ایس پی نے کہا رواں سال کراچی میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے گولڈ میڈلسٹ انجنیئر کے قاتل خضدار پولیس کے ہتھے چڑگیا مرکزی ملزم ظاہر ولد محمد رفیق پہلی پیشی پر کراچی کورٹ میں پولیس کو چکمہ دیکر فرارہوئے جسے خضدار پولیس بڑی کوششوں کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گولڈ میڈلسٹ انجنیئر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ظاہر نے ساتھی سمیت اعتراف جرم کرلیا ہے جس نے مبینہ طور پر گلشن اقبال کراچی میں انجنیئر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایس پی خضدار نے کہا سٹی ایس ایچ او خضدار یقینی طور پر شاباشی کی مستحق ہیں انکا کہنا تھاکہ جرائم دنیا کی ترقی یافتہ ممالک میں ہوتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ پولیس جرم تک کتنا جلدی پہنچتی ہے خضدارپولیس کے وسائل اورنفری آبادی کے مطابق کردی جائے تو نتائج مزید بہتر ہوسکتے ہیں خضدارپولیس گشت کے نظام کو موثر بنادیاگیا ہے اور تھانوں میں عوام اور پولیس میں موجود فاصلے کو کم کیاگیاہے انہوں نے کہا عوام پولیس پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے گرد رہنے والے لوگوں پر نظررکھے جرائم کی نشاندہی پر پولیس آسانی سے مجرم تک پہنچ جاتی ہے میرے دفتر سے چٹ سسٹم ختم کردیاگیا ہےسائلین بلاجھجک مجھ سے ملاقات کرکے اپنے مسائل بیان کرسکتے ہیں ایک سوال کے جواب پر ایس ایس پی نے کہا پولیس ہرجگہ ایک ہے چاہے جہاں بھی ہوان تفریق نہیں یہ قاتل رہزن چورڈکیت خضدار کیلئے ایک بدنما داغ بن چکا تھا کراچی پولیس نے ہم سے مدد مانگی تو ہم انکو مدد فراہم کی پہلے ہفتے میں جو بھی ٹیکنکل سسٹم اور کوشش تھی خضدار پولیس ان تک پہنچ گیااور ملزم کو گرفتارکرکے قتل میں استعمال ہونے والےآلات اور بائیک بھی برآمد کرلی اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا اور انکے دیگر ساتھی اب بھی کراچی پولیس کے تحویل میں ہے 24 جون 2024 کو یہ گرفتارملزم کراچی پولیس کو چکمہ دے کر فرارہوئے تھے الحمد ایک مرتبہ پھر خضدار پولیس کی بڑی کوششوں کے بعد دوبارہ ہتھے چڑگیا ہے اور اب اس قاتل کو لیگل اورقانونی طریقے سے عمل میں لے آئیں گے۔


