پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کوہاٹ(صباح نیوز)کوہاٹ میں ایک 10 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس تصدیق ہو گئی ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق یہ رواں برس خیبرپختونخوا سے دوسرا اور ملک کا 23 واں پولیو کیس ہے ۔انسداد پولیو حکام کے مطابق پولیو وائرس کا تیزی سے پھیلائو بچوں کی صحت کیلئے مستقل خطرہ ہے۔وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اظہارتشویش کرتے ہوئے والدین سے تمام بچوں کی پولیو ویکسی نیشن یقینی بنانے کی اپیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں