غزہ میں 17 لاکھ سے زائد شہری جان لیوا متعدی امراض کا شکار

غزہ (صباح نیوز)غزہ میں 1737524افراد جان لیوا متعدی امراض کا شکار ہو گئے ، 12000 زخمی بے یارو مددگار بیرون ملک علاج کے منتظر ہیں ، 71338 لوگ ہیپاٹائٹس کے موذی مرض میں مبتلا، 350000 دائمی مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں جبکہ 10000کینسر کے مریض زندگی کی آخری سانسیں گن رہے ہیں۔ غزہ حکومتی میڈیا آفس غزہ، جہاں زندگی موت کی دہلیز پر کھڑی ہے، جہاں بیماریاں انسانوں کے جسم کو کھوکھلا کر رہی ہیں، اور ظالم دشمن علاج کی ہر راہ بند کر رہا ہے۔ زخمی اپنے زخموں کے ساتھ تڑپ رہے ہیں، لیکن باہر جانے کا کوئی راستہ نہیں۔ بیمار اپنے درد سے کراہ رہے ہیں مگر علاج کی امید کہیں نظر نہیں آتی۔ سرحدیں بند ہیں، ہسپتال خالی ہیں اور دنیا خاموش تماشائی ہے ،یہ صرف اعداد و شمار نہیں، یہ کہانی ہے ان معصوم جانوں کی جنہیں زندگی کے حق سے محروم کر دیا گیا ۔ یہ غزہ کے لوگوں کی وہ چیخ ہے جو بے حس دنیا کے دروازے تک نہیں پہنچ پا رہی، کیا انسانیت اب بھی زندہ ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں