پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے ، آئی ایم ایف کی جانب سے رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ۔جس کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی آئی ایم ایف کی جانب سے پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ بھی ہو گیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں