موسیٰ خیل سے 20مزدور اغوا، صرف مشینری جلائی گئی مزدور کیمپ واپس پہنچ گئےہیں، ڈ ی سی

موسی خیل (مانیٹرنگ ڈیسک)نامعلوم افراد نے موسیٰ خیل میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے مشینری کو نذرِ آتش کر دیا جبکہ 20 کے قریب مزدور ں کو بھی اغوا کرلیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے موسیٰ خیل سے کوئی مزدور اغوا نہیں ہوا، صرف مشینری جلائی گئی ان کے مطابق موسی خیل تعمیراتی کمپنی کے مزدور کیمپ واپس پہنچ گئے ہیں مزدون نے خوف کے با عث قریبی علاقے میں پنا ہ لی تھی جنہیں تلاش کرلیا گیا ہےدوسری جانب ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغواء کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں ضلع انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز مذکورہ علاقے میں پہنچ چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں