پی ٹی آئی احتجاج، زرتاج گل اور مسرت چیمہ سمیت 20 گرفتار، پولیس اور وکلا میں تصادم، اہلکار زخمی

لاہورپولیس کی جانب سے پی ٹی ائی کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہو گئی ہیں، سینیٹر عون عباس نے زرتاج گل کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے، پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ سمیت 20 کارکنوں کوگرفتار کرلیا جبکہ پولیس اور وکلا کے درمیان تصادم میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر احتجاج کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ سمیت 20 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔لاہورپولیس کی جانب سے پی ٹی ائی کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہو گئی ہیں پولیس نے گھروں میں گھس پر پی ٹی آئی کارکنان کوگرفتارکیا۔پولیس کی جانب سے کارکنان پر تھپڑوں اورمکوں کی بارش بھی کی گئی جبکہ سینیٹر عون عباس نے زرتاج گل کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔لاہور میں ایوان عدل کے باہر سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 6 سے زائد وکلا کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پی ایم جی چوک پر احتجاج اور پتھراؤ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا، کانسٹیبل بلال کو سر اور آنکھ کے قریب گہرے زخم آئے ہیں۔کانسٹیبل کے زخمی ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے زخمی اہلکار کو فوری اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی آپریشز کہتے ہیں کہ احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والا گروہ پولیس اہلکاروں کو براہ راست نشانہ بنا رہا ہے۔ پولیس ہر قسم کی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے مکمل تیار ہے، انتشار پھیلانے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی زخمی کانسٹیبل کی تفصیلات ایکس پر شیئر کر دی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ کاسنٹیبل بلال، سرکاری گاڑی پر لا اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر پی ایم جی چوک پر موجود تھا، پی ٹی آئی کے وکلاء نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے بلال کی آنکھ کے پاس شدید گہرا کٹ لگا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں