دکی،مختلف واقعا ت میں ایک شخص جاں بحق، لیو یز اہلکار سمیت دو افراد زخمی

دکی (آن لائن)حبیب قلعہ کے قریب بجلی جمپر کی مرمت کرتے ہوئے مکینک کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جان بحق مکینک کی شناخت شمس الرحمان ولد اللہ نظر قوم لون سکنہ قمرالدین کاریز ضلع ژوب سے ہوئی۔ نعش کو سول ہسپتال دکی میں ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ اس کے علا وہ حبیب قلعہ روڈ سرکہ چینہ موڑ کے مقام پر مسلح ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران لیویز اہلکار جعفر خان خجک پرفائرنگ کی لیویز ذرائع کے مطابق ڈاکووں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جعفر خان خجک زخمی ہوگیا۔ دریں اثنا ءاسماعیل شہر کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی لیویز ذرائع زخمی کی شناخت یعقوب خان ولد محمد قوم ترین ساکن اسماعیل شہر کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی شخص ہوٹل میں ہوائی فائرنگ کی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں