میرعلی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا اور ہلاک ہونے والے افراد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ہلاک مشتبہ افراد کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ افراد سیکیورٹی فورسز پر تخریب کاری کے حملوں اور علاقے میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی مشتبہ افراد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں