میرے خلاف درج FIRکا مقصد ہماری اجتماعی جدوجہد کو خطرے میں ڈالنا ہے، ماہرنگ بلوچ

کوئٹہ(یو این اے )بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائز ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں میرے خلاف ایک نیا من گھڑت پولیس کیس ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح ریاست میری پرامن سرگرمی سے بے چینی بڑھ گئی ہے، خاص طور پر ٹائم میگزین کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے بعداس طرح کے غیر قانونی، غیر آئینی اور زبردستی کے ہتھکنڈوں سے میری پرامن سرگرمی کو روکا نہیں جائے گا۔ یہ اقدامات نہ صرف مجھے ہراساں کرنے کے لیے ایک منظم مہم کا حصہ ہیں بلکہ امن و امان برقرار رکھنے میں سیکیورٹی اداروں کی مسلسل ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں، اس لیے وہ اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پر ڈالتے رہتے ہیں۔میری بلوچ قوم ان ایف آئی آرز کا مقصد ہماری اجتماعی جدوجہد کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ تاہم، میں ان جبر کے اقدامات سے پرعزم اور بے خوف ہوں، میری قوم میرے پیچھے پہاڑ کی طرح کھڑی ہے میں اس کا مقدمہ عدالت میں لڑوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں