چمن واقعے کی مذمت،پیاروں کی بازیابی کیلئے دعاگو،اللہ تعالیٰ اغوا کاروں کو برباد کرے،نواب رئیسانی
کوئٹہ;سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے چمن بارڈر پرپیش آنے والے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ چمن جیسے واقعات اور دیگر نے عوام اور فیڈریشن کی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان قطبی تعلقات پیدا کردئیے ہیں یہ صورتحال نہ صرف پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک اور اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں مسلمان عید منانے کی تیاری کر رہے ہیں اور ریاست وفاق پاکستان میں ہم بلوچ پشتون سندھی گلگتی بلتی اپنے پیاروں کے بازیابی کے لیے اللہ تعالی سے دست بہ دعا ہیں کہ وہ کب گھر آئیں گے اور ان سب کے دست بہ بد دعا ہیں کہ آغوا کاروں کو اللہ تعالی تباہ و برباد کرے نیست و نابود کرے۔
Load/Hide Comments


