رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادئیے
اسلام آباد (آئی این پی )نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے معاملے پر رجسٹرار نے چیف جسٹس کی جانب سے تین نام کمیٹی کو بھجوا دیئے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادئیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا تھا جس میں تین سینئر ترین ججوں کے نام نئے چیف جسٹس کے لیے مانگے گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


