ڈیرہ اسماعیل خان، ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار جاں بحق، 3زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹر نگ ڈیسک)ڈیرہ اسمٰعیل خان میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ میں 10 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ترجمان وزارت داخلہ کے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میںیف سی کے 10 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ جاں بحقاہلکاروں میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمٰن، سپاہی اخونزادہ اور سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب شامل ہے ۔ترجمان کے مطابق زخمی ایف سی اہلکاروں نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں