ہوشاب سے ایک شخص لاپتہ، لواحقین نے احتجاجاََ شاہراہ بلاک کر دی
ہوشاب(مانیٹرنگ ڈیسک)ہوشاب سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا ، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فام پرایک ٹویٹ میں کہا کہ 26 اکتوبر 2024 کو سنگ آباد کی ہوشاب میں بخشی بلوچ کو رات گیارہ بجے کرکی سے ان کے گھر کے قریب سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ ان کے اہل خانہ شدید مشکلات میں اپنے بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں،بخشی بلوچ خاندان کا واحد کفیل اورزمباد کا ڈرائیور ہے ، لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سی پیک روڈ کو بلاک کر دیا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک بخشی بلوچ کی بازیابی تک احتجاج جارہی رہے گا۔
Load/Hide Comments


