بلوچستان بار کونسل وہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

بلوچستان بار کونسل وہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا درخواستوں میں وفاقی سیکریٹری قانون اور تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کے برخلاف قرار دیا جائے اور ترمیم کو آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کے برخلاف قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ ترمیم کے نتیجے میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، اجلاس منعقد کرنے یا آرڈر پاس کرنے سے روکا جائے اور 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں کیے گئے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں