اٹک، کیری وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اٹک(صباح نیوز)حاجی شاہ روڈ تین میلہ چوک کے قریب کیری وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اٹک تین میلہ چوک کے قریب حاجی شاہ روڈ پر کیری وین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 19 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد حارث ولد عبد الرحیم موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں