کوئٹہ، سرعام منشیات فروخت ہونے لگی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سرعام منشیات اور شراب فروخت ہونے لگی،جناح روڈ، عدالت روڈ، انسکمب روڈ،پٹیل روڈ،کلی اسماعیل ،جیل روڈ،سریاب ، بروری روڈ سمیت دیگرعلاقوںمیں سرعام منشیات فروخت اوراستعمال ہونے لگی کوئٹہ، سٹی نالے میں منشیات کے استعمال کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچے بھی آنے لگےکوئٹہ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں منشیات کے عادی افراد نشے کیلئے لوگوں کو قیمتی اشیاءسے محروم کرنے لگے پولیس اوردیگر منشیات کی روک تھام کرنے والے ادارے منشیات اور شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں،عوامی حلقےکوئٹہ،منشیات اورسرعام شراب کی فروخت سے نوجوان نسل منشیات کی لعنت میں مبتلا ہونے لگی،عوامی حلقے

اپنا تبصرہ بھیجیں