پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام عمران خان کی حمایت میں ریلی
بارسلونا: پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر شہباز گِل کی قیادت میں عمران خان کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک کے رہنماں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔احتجاجی ریلی کی صدرات صدر محمد شیراز بھٹی جبکہ عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گِل نے ریلی کی قیادت کی۔ احتجاجی ریلی میں سپین میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں اور کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی ریلی بارسلونا کے سیاحتی علاقہ پلاسہ یونیورسیتات سے شروع ہوکرپلاسہ کاتالونیا میں اختتام پذیر ہوئی۔بارسلونا کی فضا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے نعروں سے گونجتی رہی ۔
Load/Hide Comments


